Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ آر ٹی سی ایمپلائز یونین کے انتخابات ، اے آئی ٹی یو سی کو کامیاب بنانے کی اپیل

تلنگانہ آر ٹی سی ایمپلائز یونین کے انتخابات ، اے آئی ٹی یو سی کو کامیاب بنانے کی اپیل

مہدی پٹنم بس ڈپو میں انتخابی جلسہ ، جناب سید عزیز پاشاہ و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔15جولائی(سیاست نیوز) ریاست میںبرسراقتدار سیاسی جماعت تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی ذیلی تنظیمیں اقتدار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمہ آرٹی سی ملازمین یونین کے انتخابات میں دولت اور طاقت کے بل پر آرٹی سی ملازمین کو یرغمال بنانے کی کوشش کررہے ہیںمگر انہیںاس بات کا ذرا بھی اندازہ نہیںہے کہ آرٹی سی ملازمین کو ان کے حقوق دلانے میں اے آئی ٹی یو سی کی مسلمہ تلنگانہ آرٹی سی ایمپلائز یونین کی مجوزہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آرٹی سی ملازمین کو ان کے حقوق فراہم کرنے میںاہم رول ادا کریگی۔ مہدی پٹنم بس ڈپو میں یونین کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن پارلیمنٹ واعزازی صدر ٹی ایس آرٹی سی ای یو جناب سید عزیز پاشاہ نے یہ بات کہی۔ جناب سید عزیز پاشاہ نے کہاکہ تلنگانہ آرٹی سی ایمپلائز یونین کے نشان لال بس نے پچھلے ساٹھ سالوں میںآرٹی سی ملازمین کی جو خدمت کی ہے اس کی مثال کوئی دوسری تنظیم پیش نہیںکرسکتی۔ انہوں نے کہاکہ انقلابی کامریڈ مخدوم محی الدین کی قیادت میںآرٹی سی ملازمین کو حکومت سے ہر ممکن تعاون فراہم کیاگیا تھا۔انہو ں نے کہاکہ کئی سالوں سے ائوٹ سورسنگ پر خدمات انجام دینے والے آرٹی سی ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیاگیا مگر عملی آوری ندارد ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ تلنگانہ تحریک کی سب سے ممتاز سکالاجنا لا سمئے میں آرٹی سی ملازمین کی حصہ داری سے متاثرہوکر ہی سونیا گاندھی نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کافیصلہ کیاتھا اور آج وہی آرٹی سی ملازمین حکومت تلنگانہ کی ناانصافی کاشکار ہیں۔ یونین کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری راجی ریڈی‘ نائب صدر ایم اے مجید ‘ اسٹیٹ سکریٹری ٹی گوپال‘ڈپو سکریٹری شرن آپپا‘ کروناکر ‘ پربھاکر ‘ ٹی ایس ریڈی‘ وی یس دنیش کے بشمول یونین سے وابستہ سینکڑوں ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT