Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / تلنگانہ آفیسرس اسپورٹس کا کامیاب انعقاد

تلنگانہ آفیسرس اسپورٹس کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد۔ 23جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کے دوروزہ اسپورٹس میٹ کا لال بہادر اسٹیڈیم میں کامیاب انعقادعم میںآیا۔ چیرمن تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڑ‘ چیرمن تلنگانہ بیوریج کارپوریشن دیوی پرساد‘ ٹی این جی اوز سنٹرل کمیٹی صدر کے رویندر ریڈی‘ رکن اسمبلی محبو ب نگر سرینواس گوڑ‘ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد صدر ایس ایم حسینی مجیب کے علاوہ پندرہ سو کے قریب سرکاری ملازمین نے اسپورٹس ڈے کی تقریب میںشرکت کی ۔ قبل ازیں جمخانہ گروانڈ میں ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کے زیراہتمام کرکٹ مقابلوں کا انعقاد عمل میںلایاگیا تھا جس میںفاتح دو ٹیم ڈی ای او اور حیدرآباد میٹر و واٹر ورکس اینڈ سوریج بورڈ کے درمیان فائنل مقابلہ کھیلا گیا اور ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس بی نے یہ مقابلہ جیتا۔ اس کے علاوہ کبڈی‘ فٹبال‘ میوزیکل چیر‘ ٹیبل ٹینس کے مقابلے بھی عمل میںائے ‘ کل بھی ان مختلف کھیلوں میںمقابلوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔ سوامی گوڑ نے کھیل کود میںحصہ لینے والے تمام سرکاری ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہار جیت کا انحصار کھیل پر ہوتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ خراب کھیل کی وجہہ سے کسی ہار ہوجاتی ہے۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ کھیل کود کا معاملہ انسان کو چاق وچوبند بھی رکھتا ہے۔انہو ں نے کہاکہ ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد سرکاری ملازمین کے لئے ہرسال اس قسم کے پروگرام منعقد کرتا ہے اور اس بار تو کرکٹ کے علیحدہ مقابلے بھی کرائے گئے جو قابل تحسین ہیں۔بانی اسپورٹس میٹ وصدر ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد ایس ایم حسینی مجیب نے بتایا کہ پچھلے چار سال سے ہم یہ مقابلے منعقد کرتے آرہے ہیں اور حکومت کا ہمیں اس میںگران قدر تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھیل کود کے مقابلے میںحصہ لینے والے ملازمین کو خصوصی چھٹی فراہم کرتے ہوئے حکومت نے بھی ملازمین کے حوصلوں کو تقویت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان مقابلو ں کے فاتح ٹیموں کو29 جنوری کے روز منعقدہ ٹی این جی اوزکی ڈائری او رکیلنڈر ریلیز تقریب میںانعامات اور میڈلس سے نوازا جائے گا جس کے مہمانِ خصوصی کے ٹی راما رائو ہونگے۔

TOPPOPULARRECENT