Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی کی ’ڈرائیورس ڈے ‘ میٹنگ کے سی آر کو بسٹ سی ایم کے خطاب کا فیصلہ

تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی کی ’ڈرائیورس ڈے ‘ میٹنگ کے سی آر کو بسٹ سی ایم کے خطاب کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : کنوینر تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی محمد امان اللہ خاں کے بموجب کمیٹی کی جانب سے پریس کلب ، بشیر باغ پر آج ’ ڈرائیورس ڈے ‘ میٹنگ منعقد کی گئی ۔ کنوینر تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی کی جانب سے مجوزہ کے سی آر کو ’ بسٹ سی ایم ‘ کا خطاب دینے کے حق میں فیصلہ کیا گیا ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ عنقریب رویندرا بھارتی تھیٹر پر آٹو ڈرائیورس کی ایک تقریب مقرر کی جائے گی اور کے سی آر کو اس خطاب کے حصول کے لیے مدعو کیا جائے گا اور انہیں سکوں میں تولا جائے گا ۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 16 اکٹوبر کو آٹوز پر ٹیکس سے استثنیٰ کا دن منایا جائے ۔ اس طرح اس تاریخ کو بڑے پیمانے پر ہر سال ڈرائیورس ڈے منایا جاتا ہے اس موقع پر یونین کے صدر اور تمام ارکان موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT