Wednesday , December 12 2018

تلنگانہ ادیبوں، شعراء اور فن کاروں کی سرزمین

تحفظ پر توجہ دینے حکومت کی ذمہ داری، بھوپالا ریڈی کا ٹی آر سی مذاکرہ سے خطاب

تحفظ پر توجہ دینے حکومت کی ذمہ داری، بھوپالا ریڈی کا ٹی آر سی مذاکرہ سے خطاب
حیدرآباد۔22مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ ادیبوں‘ شاعروں‘فنکار او رکلاکاروں کی سرزمین ہے اور یہاں پر برسوں تک تلنگانہ کے اس معزز شعبہ کی فلاح وبہبود کا کام کیا جاتا رہا مگر متحدہ ریاست آندھرا پردیش کا قیام تلنگانہ کے اس معزز شعبہ کی تباہی کاسبب بنا۔ تلنگانہ ریسورس سنٹر کے 166ویں مذاکرے رائٹر وآرٹسٹ بھوپالہ ریڈی سے ایک ملاقات کے دوران تلنگانہ کے معروف مصنف بھوپالہ ریڈی ان خیالات کا اظہا ر کررہے تھے۔اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قطب شاہی اور آصف جاہی دور میںمصنفین‘ ادیبوں شاعروں اور فنکاروں کی عزت افزائی کاکام کیاجاتارہا ہے جو تلنگانہ کے اس معزز شعبہ سے وابستہ لوگوں کی شہرت کا سبب بھی بنا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش قائم ہونے کے بعد تلنگانہ کی تاریخ سے وابستہ اس شعبہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر ناانصافی کی گئی اور شعبہ ادب سے وابستہ مصنفین‘ شاعر‘ کلاکار فن کار وں کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد اس شعبہ سے وابستہ افراد کے اندر امید پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مصنف‘ شاعر‘ فنکار ‘ آرٹسٹ تلنگانہ کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی بازآبادی حکومت تلنگانہ کی اولین ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کوچاہئے کہ وہ مصنفین اور آرٹ سے وابستہ کلاکاروں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ ان کی معاشی پسماندگی کو دور کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT