Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اردو اکیڈیمی کمپیوٹر سنٹرس داخلہ امتحان کا انعقاد

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کمپیوٹر سنٹرس داخلہ امتحان کا انعقاد

حیدرآباد 20 ستمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے زیراہتمام شہر حیدرآباد میں قائم 12 کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر میں اڈوانس ڈپلوما اِن کمپیوٹر اپلی کیشن و ملٹی لینگول ڈی ٹی پی کورس برائے سال 2015-16 ء کے 12 سنٹرس نئے بیاچس میں داخلہ کے لئے آج انوارالعلوم ڈگری کالج نیو ملے پلی حیدرآباد میں انٹرنس ٹسٹ منعقد ہوا۔ یہ امتحان پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر ؍ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی راست نگرانی میں منعقد ہوئے۔ جس میں تقریباً 1600 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہاکہ اکیڈیمی کے زیراہتمام ریاست تلنگانہ کے اضلاع میں جملہ 29 کمپیوٹر سنٹرس پر بھی نئے بیاچس میں داخلوں کے لئے آج ہی انٹرنس ٹسٹ منعقد ہورہے ہیں۔ اس موقع پر اردو اکیڈیمی کے عہدیداران نے سنٹرس پر امتحانات کے انتظامات میں حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT