Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی گورننگ باڈی کی تشکیل کا مطالبہ

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی گورننگ باڈی کی تشکیل کا مطالبہ

جگتیال۔ 22 ۔ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی صدر تحریک اردو تلنگانہ خان ضیاء نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر رائو سے اپیل کی ہے کہ وہ تلنگانہ اردو اکاڈمی کی گورننگ باڈی تشکیل دیتے ہوئے کسی حرکیاتی شخصیت کو چیرمین تلنگانہ اردو اکیڈیمی نامزد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 6 سال کے دوران اردو اکیڈیمی کو گورننگ باڈی اور چیرمین ک

جگتیال۔ 22 ۔ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی صدر تحریک اردو تلنگانہ خان ضیاء نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر رائو سے اپیل کی ہے کہ وہ تلنگانہ اردو اکاڈمی کی گورننگ باڈی تشکیل دیتے ہوئے کسی حرکیاتی شخصیت کو چیرمین تلنگانہ اردو اکیڈیمی نامزد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 6 سال کے دوران اردو اکیڈیمی کو گورننگ باڈی اور چیرمین کے عہدہ سے دانستہ طور پر محروم رکھا گیا۔ سیاسی جماعتیں اور حکمراں قائدین اردو اور اقلیتوں کے نام پر عوام سے زبانی وعدے تو بہت کرتے ہیں لیکن عملی اعتبار سے وہی کچھ کرتے ہیں جو سابقہ حکومتیں اور سیاسی جماعتیں کرتی رہی تھیں۔ تلنگانہ ریاست کے قیام سے پہلے یہ امید کی جارہی تھی کہ علحدہ تلنگانہ کے قیام کے بعد اردو زبان وتعلیم اور اقلیتوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی لیکن تلنگانہ حکومت کے قیام کو تقریبا ً ایک سال کا عرصہ ہونے کو آیا لیکن ابھی تک نہ تو تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے بورڈ آف گورنرس کا اعلان ہوا اور نہ ہی چئرمن کے عہدہ پر کسی کا تقرر عمل میں آیا۔ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد سے کئی ایک اداروں کے چئرمن کی نامزدگی عمل میں آچکی ہے۔ بعض اداروں کے عدم تقسیم کے باوجود تلنگانہ حکومت نے یک طرفہ طور پر اپنے علیحدہ بورڈس اور اس کے چئرمن بھی مقرر کئے ہیں ۔ ویسے بھی اردو اکیڈیمی گذشتہ 6سال سے چیرمین اور گورننگ باڈی سے محروم ہے اس لئے کسی قانونی دشواری کا بھی امکان نہیں ہے۔ کے سی آر سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی گورننگ باڈی کا اعلان کریں اور چئرمن کے عہدہ کو نامزد کریں ۔ تلنگانہ کے تمام دس اضلاع سے کم سے کم تین ارکان کو نامزد کیا جاسکتا ہے ۔ اردو اکیڈیمی میں اردو شاعروں ادیبوں اور صحافیوں کو مناسب نمائندگی کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT