Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اردو فورم و مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام آج اردو کانفرنس

تلنگانہ اردو فورم و مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام آج اردو کانفرنس

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( دکن نیوز ) : تلنگانہ اردو فورم و مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام اردو کانفرنس 15 اکٹوبر کو 11 بجے دن ایراٹیلنٹ اسکول و کوچنگ سنٹر پلر نمبر 233 راجندر نگر میں منعقد ہوگی ۔ نئی نسل کو اردو سے واقف کروانے اور حکومت کو اس زبان کے حل طلب مسائل کے ساتھ ساتھ اسے روزگار سے جوڑنے اور حکومت کے دیگر مسائل کے علاوہ 12 فیصد تحفظات بھی کانفرنس میں زیر بحث رہیں گے ۔ صدارت محمد اسمعیل الرب انصاری صدر فورم کریں گے ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست مہمان خصوصی مدعو ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی افتتاح کریں گے ۔ اعزازی مہمانان کی حیثیت سے پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی ، محمد اسمعیل حسین ، اعظم علی خرم ، سید فصیح اللہ ، ٹھاکر ہردے ناتھ سنگھ شرکت کرینگے ۔ سید یوسف الدین جوائنٹ کنوینر ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT