Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اردو فورم کے زیراہتمام جلسہ عید ملاپ

تلنگانہ اردو فورم کے زیراہتمام جلسہ عید ملاپ

حیدرآباد ۔ 14 جولائی (راست) تلنگانہ اردو فورم ۔ مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کیلئے اور روزوں کی اہمیت برقرار رکھنے نئی نسل میں اردو زبان کے فروغ کیلئے بالخصوص عید کی مبارکباد دینے کیلئے ایک جلسہ عید ملاپ 19 جولائی کو 5 بجے شام اردو انصاری کی رہائش گاہ واقع اجنتہ گیٹ پر منعقد ہوگا۔ محمد مسعود علی اور محمد امام تحسین، محمد ساجد علی کنوینر نے بتایا کہ صدارت ٹی آر ایس قائد و صدرنشین اردو فورم محمد اسمعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری کریں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ الحاج محمد محمود علی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ مسرز پی وجئے ریڈی کارپوریٹر حلقہ خیریت آباد ڈیویژن، جناب محمد اسمعیل حسین نیشنل کارپوریٹ جنرل سکریٹری ورلڈ ہومن رائیٹس پروٹیکشن اسوسی ایشن کے علاوہ مسرز سریتا مرگم ٹی آر ایس مہیلا ویبھاگ لیڈر، مزمل احمد صدر ٹی آر ایس، اپر پلی راجندر نگر، محمد غلام نبی کے علاوہ سیاسی، سماجی، ادبی، ثقافتی کے علاوہ جناب اعظم علی خرم ٹی آر ایس لیڈر اس جلسہ کو مخاطب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT