Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ارکان پارلیمنٹ کو ماہانہ 50 ہزار روپئے الاؤنس

تلنگانہ ارکان پارلیمنٹ کو ماہانہ 50 ہزار روپئے الاؤنس

حیدرآباد 27 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت عوامی منتخبہ نمائندوں کو جو رقومات فراہم کررہی ہے وہ انہیں منتخب کرنے والے عوام کو نہیں دے رہی ہے ۔ اس طرح حکومت تلنگانہ نے ارکان پارلیمان تلنگانہ کیلئے الاونسیس رقومات میں اضافہ کرنے احکامات جاری کئے ۔ ان احکامات کی روشنی میں ارکان پارلیمان کے لیے سیکوریٹی کارالاونس وغیرہ کے لیے ہر ماہ 50 ہزار روپئے فراہم کئے جائیں گے ۔ حکومت تلنگانہ ایکطرف ارکان پارلیمان کو رقومات فراہم کرتے ہوئے دوسری طرف کسانوں کو مزید مشکلات سے ہی دوچار کررہی ہے اس سلسلہ میں مختلف طبقات کے قائدین نے حکومت تلنگانہ کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ قرضوں کے بوجھ سے دل برداشتہ ہو کر کئی کسان خود کشیاں کررہے ہیں اور ان قرضوں کی معافی کے ذریعہ کسانوں کے خود کشی واقعات کا انسداد کرنے کے بجائے حکومت تلنگانہ اس صورتحال کو نظر انداز کرکے صرف عوامی منتخبہ نمائندوں ارکان پارلیمان کے ساتھ ہی اپنی خصوصی ہمدردی کا اظہار کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT