Wednesday , December 19 2018

تلنگانہ اسمبلی اجلاس کا آج آغاز

حیدرآباد 8 جون ( پی ٹی آئی)تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس 9 جون کو 11 بجے سے شروع ہوگا ۔ عبوری اسپیکر کے جانا ریڈی جو حال ہی میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بھی منتخب کئے جاچکے ہیں کل تمام نو منتخب ارکان کو حلف دلائیں گے ۔ اسپیکر کا انتخاب 10 جون کو ہوگا ۔ گورنر ایس ایس ایل نرسمہن 11 جون کو خطبہ دیں گے ۔ 119 رکنی تلنگانہ اسمبلی میں حکمراں ٹی آر ایس کے 63 ارکان ہیں ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ وہ ماقبل انتخابات کئے گئے اپے تمام وعدے پورے کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT