Wednesday , December 12 2018

تلنگانہ اسمبلی بجٹ سیشن طلب کرنے کا مطالبہ ، بی جے پی

حیدرآباد ۔ 25 جولائی (آئی این این) تلنگانہ بی جے پی ڈپٹی فلور لیڈر این وی ایس ایس پربھاکر نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے بجٹ سیشن طلب کیا جائے تاکہ انتظامیہ کی پرسکون کارکردگی کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست میں انتظامیہ پر ٹی آر ایس حکومت کا ہنوز کنٹرول نہیں ہے۔ حکومت کی کے جی تا پی جی تعلیم پر کوئی پیشرفت نہیں ہے جبکہ عوام نے حکومت سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین ماہ سے پنشنرس کو ادائیگی نہیں کی گئی جبکہ لاکھوں راشن کارڈ گیرندوں کو بوگس راشن کارڈ کے نام پر ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس ری ایمبرسمنٹ، قرضہ معافی اسکیم کے وعدوں پر حکومت کی وضاحت ضرری ہے۔ انہوں نے ثانیہ مرزا کو تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کئے جانے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

TOPPOPULARRECENT