Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی سیشن کا 27 اکٹوبر سے آغاز

تلنگانہ اسمبلی سیشن کا 27 اکٹوبر سے آغاز

حکومت اپوزیشن کے ہر سوال کا جواب دینے کیلئے تیار: چیف منسٹر کے سی آر
حیدرآباد۔/18اکٹوبر، ( آئی این این ) حکومت تلنگانہ نے 27 اکٹوبر سے قانون ساز اسمبلی و کونسل کے سیشن طلب کرنے کی تجویز رکھی ہے۔ اس تجویز کو لیجسلیٹو اسمبلی سکریٹری کو روانہ کی گئی ہے۔ اس خصوص میں بزنس اڈوائزری کمیٹی کا 26 اکٹوبر کو اجلاس منعقد ہوگا جس میں سیشن کی مدت کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ چیف منسٹر اور قائد مقننہ کے چندر شیکھر راؤ نے حکمراں پارٹی کی تجویز کو ترجیح دیتے ہوئے ایک ماہ طویل سیشن کی تیاری شروع کی ہے جس میں کم از کم 15 تا20 کام کے دن ہوں گے۔ حکومت کی اس تجویز کو اسمبلی سکریٹری وی نرسمہا چاریلو کو روانہ کردیا گیا ہے۔ چیف منسٹر کا اصرار ہے کہ قانون ساز کونسل اور اسمبلی کی مدت یکساں ہونی چاہیئے۔ اسمبلی میں ہر مسئلہ پر بحث کی جائے گی اور حکومت تمام سوالوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہر ایک سوال کا ہم جواب دیں گے۔ کے آر نے کہا کہ ان کی حکومت نے ریاست میں کئی ایک اختراعی پروگراموں کو شروع کیا ہے اور عوامی بہبود کے اسکیمات پر عمل آوری ہورہی ہے۔ ملک کی کسی بھی ریاست میں دیگر حکومتوں نے ایسی اسکیمات شروع نہیں کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT