Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی سے اپوزیشن ارکان کی معطلی افسوسناک : بنڈارو دتاتریہ

تلنگانہ اسمبلی سے اپوزیشن ارکان کی معطلی افسوسناک : بنڈارو دتاتریہ

حیدرآباد 11 اکٹوبر (این ایس ایس) مرکزی مملکتی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے آج کہاکہ کسانوں کے مسائل بالخصوص ان کے خودکشی واقعات پر آواز اٹھانے پر تلنگانہ اسمبلی سے اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی حالیہ معطلی بہت افسوسناک امر ہے۔ یہاں اسٹیٹ بی جے پی آفس پر لوک نائک جئے پرکاش نارائن کے 113 ویں یوم پیدائش پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے کہاکہ ایک جمہوری ملک میں حکمراں جماعتوں کو اپوزیشن کی تعمیری تنقیدوں کی ایک اچھے انداز میں پذیرائی کرنی چاہئے۔ مرکزی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک میں جمہوریت کے تحفظ کیلئے جئے پرکاش نارائنا کے نظریات پر عمل کریں۔

TOPPOPULARRECENT