Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی و کونسل کے سرمائی سیشن کا 27 اکٹوبر سے آغاز

تلنگانہ اسمبلی و کونسل کے سرمائی سیشن کا 27 اکٹوبر سے آغاز

حیدرآباد 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے سرمائی سیشن کا 27 اکٹوبر سے آغاز متوقع ہے اور کم از کم 20 دن یہ سیشن جاری رہے گا۔ اسمبلی کے ذرائع نے بتایا کہ 26 اکٹوبر کو بزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ سرمائی سیشن میں خواتین کو تحفظات، ہائی کورٹ کی تقسیم، درج فہرست قبائیل و اقلیتی طبقات کو تحفظات میں اضافہ، سنگارینی کالریز کمپنی ملازمین کے لئے انکم ٹیکس سے استثنیٰ، طمانیت روزگار کے کاموں کو زرعی شعبہ سے مربوط کرنے کے علاوہ دیگر کئی اہم اُمور پر مباحث کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ ہائیکورٹ کی تقسیم اور دیگر موضوعات پر ازسرنو قراردادیں منظور کرنے کے حق میں ہیں تاکہ مرکز پر زیادہ دباؤ ڈالا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT