Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ سیشن مارچ کے پہلے ہفتہ میں شروع ہونے کی توقع

تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ سیشن مارچ کے پہلے ہفتہ میں شروع ہونے کی توقع

حیدرآباد 14فروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ سیشن توقع ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں شروع ہوگا اور 28 مارچ تک یہ جاری رہے گا ۔ بجٹ کو حتمی شکل دینے اور مختلف محکمہ جات کیلئے رقمی الاٹمنٹ پر وزیر خزانہ ایٹالا راجندر نے مختلف محکمہ جات کے اعلی افسروں سے تبادلہ خیال کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے رقمی تجاویز وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کو روانہ کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے وزرا کے ساتھ اس سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا ۔ مسلم ریزرویشن میں اضافہ کا بل ‘ ایس سی ‘ ایس ٹی ذیلی منصوبہ بندی کی جگہ بل اور مارکٹنگ کے نئے قانون کے ساتھ ساتھ دیگر اہم بلز کی تیاری کا کام کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT