Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی کا 7 مارچ سے بجٹ اجلاس : 11 مارچ کو بجٹ کی پیشکشی

تلنگانہ اسمبلی کا 7 مارچ سے بجٹ اجلاس : 11 مارچ کو بجٹ کی پیشکشی

حیدرآباد 21 فبروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا 7 مارچ سے آغاز ہوگا اور اس کا اختتام 27 مارچ کو عمل میں آئیگا ۔ گورنر ای ایس اے نرسمہن بجٹ اجلاس کے پہلے دن ایوان سے خطاب کرینگے اور 8 تا 10 مارچ اسمبلی میں گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر پر مباحثہونگے ۔ حکومت 8 مارچ کو بھی اسمبلی اجلاس رکھنا چاہتی ہے حالانکہ اس دن اتوار ہے ۔ 12, 15, 21 اور 22 مارچ کو اجلاس منعقد نہیں ہوگا ۔ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر 11 مارچ کو بجٹ پیش کرینگے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور مکمل بجٹ سشن کے تعلق سے تبادلہ خیال کرکے انتظامات کی ہدایت دی ۔ قبل ازیں انہوں نے اسمبلی کا دورہ کیا اور اسپیکر مدھوسدن چاری و عہدیداروں سے ملاقات کرکے بجٹ سشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا ۔ سمجھا جارہا ہے کہ اس بار بجٹ سابق سے زیادہ ہوگا اور بجٹ جملہ 1.30 لاکھ کروڑ سے 1.50 لاکھ کروڑ کے درمیان ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT