Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی کے اجلاس شام کے اوقات بھی منعقد کرنے کا فیصلہ

تلنگانہ اسمبلی کے اجلاس شام کے اوقات بھی منعقد کرنے کا فیصلہ

بجٹ سیشن کی تیاریوں پر کے سی آر کا متعلقہ عہدیداروں سے تبادلہ خیال

بجٹ سیشن کی تیاریوں پر کے سی آر کا متعلقہ عہدیداروں سے تبادلہ خیال
حیدرآباد 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عوامی مسائل پر زیادہ سے زیادہ غور و بحث کو یقینی بنانے کیلئے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ریاستی قانون ساز اسمبلی کے مجوزہ بجٹ سیشن کے دوران تمام ایام شام کے اوقات بھی اجلاس جاری رکھنے کی تجویز پیش کی ہے اور اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو بھی جاری رہے گا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے آج یہاں وزیر اُمور مقننہ ٹی ہریش راؤ، معتمد مقننہ ایس راجا سدارام، خصوصی سکریٹری برائے چیف منسٹر ایس نرسنگ راؤ کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا جس میں 5 نومبر سے شروع ہونے والے بجٹ سیشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ توقع ہے کہ یہ سیشن ایک ماہ تک جاری رہے گا، جس کے پہلے دن ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر اپنا پہلا بجٹ پیش کریں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر ٹی راجیا قانون ساز اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ 6 نومبر کو اجلاس منعقد نہیں ہوگا تاکہ ارکان کو بجٹ کی تفصیلات کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ بجٹ پر 7 نومبر سے لگاتار 3 دن تک بحث جاری رہے گی۔ سیشن کی تیاریوں کے ضمن میں ریاستی چیف سکریٹری راجیو شرما اور معتمد مقننہ راجا سدارام چہارشنبہ کو مزید ایک اجلاس طلب کریں گے۔ چیف منسٹر نے بجٹ سیشن میں مباحث کا جواب دینے کے لئے اپنے کابینی رفقاء کو مختلف وزارتوں کی ذمہ داریاں دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT