Wednesday , January 16 2019

تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کا کل سے آغاز

حیدرآباد 8 مارچ (این ایس ایس) تلنگانہ مقننہ کا بجٹ سیشن کل 10 مارچ سے آغاز ہوگا۔ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر ایس مدھو سدن چاری نے ریاست کے اعلیٰ عہدیداران پولیس کا اجلاس طلب کرتے ہولے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے اسپیکر کے گیلیری پاسیس کی بارکوڈنگ اور پبلک گارڈنس میں ایم ایل ایز کی گاڑیوں کی پارکنگ کے انتظامات کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہاکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن 10 مارچ کو ایوان کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ بعدازاں بجٹ تجاویز پیش کی جائیں گی۔ اس دوران حیدرآباد پولیس کمشنر نے دونوں شہروں میں 10 مارچ کو صبح 6 بجے سے 16 مارچ کی شام تک امتناعی احکام نافذ کئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT