Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کے شیڈول کو حتمی شکل

تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کے شیڈول کو حتمی شکل

حیدرآباد19فروری (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کی اطلاع ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 8 مارچ سے 18 مارچ تک دس دن یہ سیشن جاری رہے گا ۔ 8 مارچ کو اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ سیشن سے گورنر کا خطاب ہوگا ۔ دو دن تک گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث ہوں گے ۔ 11 مارچ کو بجٹ کی پیشکشی کی توقع ہے ۔۔ کل رات اس مسئلہ پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کرنے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔ ریاستی بجٹ میں اس مرتبہ بعض تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایوان کی کارروائی کو طے کرنے والی بزنس اڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں بجٹ سیشن کی حتمی تواریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT