Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو ایران سے کعبتہ اللہ کے ماڈل کا تحفہ

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو ایران سے کعبتہ اللہ کے ماڈل کا تحفہ

قونصل جنرل ایران حسن نوریان نے اسپیشل آفیسر پروفیسر ایس اے شکور کو تحفہ پیش کیا
حیدرآباد18 جولائی ( پریس نوٹ ) اسلامی جمہوریہ ایران کے امیر حج و زیارۃ مولانا سید علی غازی عسکری کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے عازمین حج کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کعبتہ اللہ شریف کے ماڈل کا ایک خصوصی تحفہ روانہ کیا گیا جسے آج قونصل خانہ ایران ‘ حیدرآباد میں قونصل جنرل ایران جناب حسن نوریان نے اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور کو یہ قیمتی تحفہ پیش کیا ۔ اس موقعہ پر ایران کے سینیئر قونصل جناب علی پریاد ‘ ایرانی قونصل خانہ حیدرآباد کے سینیئر پبلک ریلیشنز آفیسر جنا ب اکبر نیرومند اور تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے عہدیدار جناب عرفان شریف بھی موجود تھے۔ کعبتہ اللہ کے ماڈل کی پیشکشی کے موقعہ پر اس کی تفصیلات پر مشتمل دستاویز بھی پیش کی گئی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مولانا سید علی غازی عسکری نے جو ایران کے مذہبی رہنما مولانا ایت اللہ خامنہ ای کے نمائندے بھی ہیں حال ہی میں حج ہاؤز نامپلی کا دورہ کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کی روانگی کے انتظامات کے تعلق سے معلومات حاصل کیں اور ان کو مثالی قرار دیتے ہوئے اس کی ستائش کی تھی اور اپنی جانب سے عازمین حج کی مدد و رہنمائی کے لئے سی ڈیز ‘ کتابیں اور دیگر مواد بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔چنانچہ انہو ںنے اپنے وعدہ کی تکمیل میں کعبتہ اللہ شریف کا یہ ماڈل روانہ کیا ۔پروفیسر ایس اے شکور نے اس تحفہ کی روانگی پر اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT