Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹیڈی سرکل کا قیام

تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹیڈی سرکل کا قیام

سرکاری و خانگی شعبوں میں اقلیتوں کی ملازمتوں کو یقینی بنانے کے اقدامات
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست (سیاست نیوز) حکومت نے اقلیتی طلبہ کو سرکاری ، نیم سرکاری اور خانگی شعبہ میں ملازمتوں کے حصول کو یقینی بنانے تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز اسٹڈی سرکل کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کے احکامات کے مطابق سرکاری اور خانگی شعبہ میں اقلیتوں کی کم نمائندگی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے روزگار کے حصول کے سلسلہ میں مناسب رہنمائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل کے ذریعہ مختلف شعبوں میں روزگار کے حصول میں اقلیتی امیدواروں کی رہنمائی کی جائے گی۔ احکامات کے مطابق اسٹڈی سرکل کے ذریعہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن گروپ I, II, III, IV ، اسٹاف سلیکشن کمیشن ، ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ ، بینک پروبیشنری آفیسرس ، یو پی ایس سی سنٹرل سرویسز ریکروٹمنٹ ، آرمڈ فورسس رکروٹمنٹ ، سنٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس ، نیم فوجی دستے، پولیس، سنٹرل اکسائیز ، ٹیچرس ، لکچررس اور انجنیئرس کے تقررات سے متعلق مسابقتی امتحانات کی کوچنگ دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ میڈیکل انڈسٹریل اور دیگر روزگار پر مبنی کورسس کیلئے اورینٹیشن پروگرامس منعقد کئے جائیں گے۔ حکومت نے ڈپٹی کلکٹر شریمتی جے ایل بی ہری پریہ کو ڈائرکٹر اسٹڈی سرکل کی زائد ذمہ داری دی ہے۔ اسٹڈی سرکل ابتداء میں کورس میٹریل اے پی اسٹڈی سرکل اور بی سی اسٹڈی سرکل سے حاصل کرے گا۔ ان دونوں اداروں کے فیکلٹی ممبرس اقلیتی طلبہ کیلئے ٹریننگ میں تعاون کریں گے۔ اسٹیڈی سرکل کی جانب سے مختلف شعبوں کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ حکومت نے اسٹڈی سرکل کے اخراجات کے علحدہ بجٹ کو منظوری دی ہے۔ شریمتی ہری پریہ سے خواہش کی گئی کہ وہ فوری اپنے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالیں اور اندرون ایک ہفتہ اسٹڈی سرکل کی کارکردگی کا آغاز کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT