Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت انجینئرس سیول کا کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت انجینئرس سیول کا کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ

20 ستمبر کو صبح اور دوپہر کے دو سیشن میں امتحانات 900 جائیدادوں پر تقررات
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت ملازمت کا پہلا امتحان سیول انجینئرنگ گریجویٹ ( بی ای / بی ٹیک ) امیدواروں کے لیے 20 ستمبر کو رکھا گیا ہے ۔ نو سو سے زائد پوسٹ کے لیے 30 ہزار امیدوار شریک امتحان ہورہے ہیں ۔ ان کے لیے کمیشن نے کمپیوٹر پر مبنی رکروٹمنٹ ٹسٹ ( سی بی آر ٹی ) رکھا ہے اور حیدرآباد / رنگاریڈی کے انجینئرنگ کالجس کو امتحانی مرکز بنایا گیا ہے جہاں سوالی پرچہ اور او ایم آر جوابی شیٹ کے بجائے ہر امیدوار کو ایک کمپیوٹر دیا جائے گا ۔ صبح کا سیشن دس بجے تا 12-30 بجے ہے اس کے لیے امیدوار 8-30 بجے امتحانی مرکز پر حاضر ہو اور 9-15 منٹ پر امتحانی مرکز کی گیٹ بند کردی جائے گی اور 40 تا 45 منٹ امیدوار کو کمپیوٹر ٹسٹ کی معلومات اور رہبری کی جائے گی اور امیدواروں کو 12-30 بجے سے قبل باہر جانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ دوسرا سیشن ڈھائی بجے رہے گا اس کے لیے ایک بجے کے بعد مرکز پر حاضر ہوسکتے ہیں اور 150 سوالات کے لیے 150 منٹ کا وقت رہے گا تاہم ہر سوال کے دو نشان رہیں گے اس طرح دونوں پرچے میں 150 اور 300 میں کامیابی کے لیے نشانات حاصل کرنے پر ہی انٹرویو کو 1:2 کے تناسب سے طلب کیا جائے گا اور انٹرویو کے 50 نشانات رہیں گے ۔ جنرل اسٹیڈیز کے 150 سوالات میں 15 عنوانات ہیں جس میں جنرل انگلش ، ذہنی رجحان ، حالیہ امور ، تلنگانہ کی معلومات کے 50 سوالات اور 100 سوالات قومی ، بین الاقوامی سیاسیات ، سائنس ٹکنالوجی ، بین الاقوامی امور سوالات پر مشتمل ہوگا ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اس کی رہنمائی جاری ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT