Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / تلنگانہ اسپورٹس جرنلسٹس اسوسی ایشن کی نئی باڈی کا انتخاب

تلنگانہ اسپورٹس جرنلسٹس اسوسی ایشن کی نئی باڈی کا انتخاب

حیدرآباد،13جون (سیاست نیوز) تلنگانہ اسپورٹس جرنلسٹس اسوسی ایشن (ٹی ایس جے اے ) کی نئی باڈی کا دو سالہ میعاد (2016-18ء) کیلئے بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا ہے۔ جیک گلاڈسن (ٹائمز آف انڈیا) صدر، وی رمیش (ایناڈو) سکریٹری اور محمد عبدالہادی جوائنٹ سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ مسٹر کے راجیشور راؤ ایڈوکیٹ نے ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دیتے ہوئے یہ الیکشن پریس کلب سوماجی گوڑہ میں گزشتہ روز منعقد کیا، جس میں تمام عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخاب ہوا ہے۔ اس ضمن میں نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ 10 جون (شام 5 بجے) تھی ۔ مختلف عہدوں کیلئے جن امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے ، انہیں ریٹرننگ آفیسر نے بلامقابلہ منتخب قراردیا کیونکہ اس عہدہ کیلئے کسی اور اپنی دعوے داری پیش نہیں کی۔ دیگر منتخب ٹی ایس جے اے منتخب امیدوار یوں ہیں: وی وی سبرامینم (ہندو)، جی وی ایس پرساد راؤ(آندھرا جیوتی)، بی سری کانت (نمستے تلنگانہ) اور کے این وجے آنند(دکن کرانیکل) نائب صدور۔ اسد شمیم (اعتماد) کو خازن منتخب کیا گیا۔ بلامقابلہ منتخب 6 رکنی عاملہ میں محمد احتشام الحسن (سیاست)، جی شیوکرشنا، آر کرشنا، ایم سرینواسلو، یلا رمیش اور جے چندر شیکھر شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT