Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ماہرین موسمیات نے کہا کہ کیرالا میں مانسون کی آمد کے ساتھ ایک ہفتہ کے اندر یہ تلنگانہ پہونچ سکتا ہے ۔ کیرالا میں اس مرتبہ مانسون کی آمد میں ایک ہفتہ کی تاخیر ہوئی ہے ۔ عام طور پر مانسون یکم جون کو کیرالا کے ساحل سے ٹکراتا تھا ۔ کیرالا میں مانسون کے آغاز سے قبل ہی تین دن بارش ہوتی رہی تلنگانہ میں بھی یہی کیفیت ہے اور مانسون کی آمد سے قبل چار دن بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ اسے ماقبل مانسون بارش کہا گیا ہے ۔ دفتر موسمیات کا کہنا ہے کہ تلنگانہ میں اب مانسون کی آمد تک درجہ حرارت کم ہی رہے گا ۔ حیدرآباد میں جہاں ایک ہفتہ قبل درجہ حرارت 40 ڈگری تھا اب 31.5 ڈگری ہے ۔ دفتر موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران اضلاع عادل آباد ، نظام آباد ، کریم نگر ، ورنگل ، کھمم ، نلگنڈہ اور محبوب نگر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT