تلنگانہ اضلاع کے لئے کانگریس انچارجس کا اعلان

حیدرآباد /4 دسمبر (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس پنالہ لکشمیا نے ہائی کمان کی ہدایت پر تلنگانہ کے تمام اضلاع میں پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے 10 ضلعی انچارجس کا اعلان کیا ہے، جب کہ نائب صدر محمد علی شبیر کو چوتھی مرتبہ حیدرآباد کانگریس امور کا انچارج نامزد کیا گیا۔ ضلع میدک کے لئے مسٹر ناگیا، ضلع نظام آباد کے لئے نرسمہا ریڈی، ضلع رنگا ریڈی کے لئے کسم کمار، ضلع محبوب نگر کے لئے سی جے رما دیوی اور ضلع کریم نگر کے لئے لکشمن گوڑ کو پارٹی امور کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ دریں اثناء صدر تلنگانہ پردیش کانگریس نے ان تمام انچارجس کو فوراً اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے علاوہ اضلاع کے کانگریس صدور، ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ، سابق وزرا، سابق ارکان اسمبلی، سابق ارکان پارلیمنٹ، منتخبہ عوامی نمائندوں اور پارٹی قائدین سے رابطہ قائم کرکے کانگریس کے استحکام کے لئے کام کرنے اور عوام کو پارٹی سے قریب کرنے کے لئے پارٹی کی محاذی تنظیموں سے صلاح و مشورہ کے علاوہ رکنیت سازی مہم میں شدت پیدا کرنے پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT