Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ اقامتی اسکول ، ناگارام ، نظام آباد

تلنگانہ اقامتی اسکول ، ناگارام ، نظام آباد

نظام آباد /5 مارچ ( ذریعہ فیاکس ) محمد مصطفی خان پرنسپل اقامتی اسکول ناگارام نظام آباد نے اپنے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ اضلاع نظام آباد اور عادل آباد کے معاشی اعتبار سے پسماندہ باصلاحیت اقلیتی اور یتیم طلباء کیلئے مشہور و معروف گورنمنٹ ادارہ میں داخلہ حاصل کرنے کا ایک سنہری موقع دیا گیا ہے ۔ حصول علم کو ایک خوشگوار اور حیرت انگیز تجرب

نظام آباد /5 مارچ ( ذریعہ فیاکس ) محمد مصطفی خان پرنسپل اقامتی اسکول ناگارام نظام آباد نے اپنے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ اضلاع نظام آباد اور عادل آباد کے معاشی اعتبار سے پسماندہ باصلاحیت اقلیتی اور یتیم طلباء کیلئے مشہور و معروف گورنمنٹ ادارہ میں داخلہ حاصل کرنے کا ایک سنہری موقع دیا گیا ہے ۔ حصول علم کو ایک خوشگوار اور حیرت انگیز تجربہ بنانے کیلئے TSREI سوسائٹی دباؤ سے عاری ماحول میں جدید تکنیک ، فن تدریس اور مختلف تجرباتی عملی سرگرمیوں کے ذریعہ معیاری اور جدید تعلیم مہیا کر رہی ہے ۔ تعلیمی سال 2015-16 کیلئے جماعت پنجم میں داخلوں کیلئے اہل اقلیتی طلباء سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ معلومات کی حامل آن لائین درخواستیں می سیوا یا AP Online سنٹر کے ذریعہ www.tresidential.cgg.gov.in ویب سائیٹ پر 50 روپئے ادا کرکے اپ لوڈ کی جاسکتی ہے ۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 16-3-15 ہے اور انٹرنس کا انعقاد 19-4-15 کو متعلقہ ریونیو ڈیویژن پر عمل میں آئے گا ۔ اہلیت کی شرائط حسب ذیل ہیں ۔ کسی گورنمنٹ یا مسلمہ اسکول سے 2014-15 کے دوران چوتھی جماعت میں زیر تعلیم طالب علم ۔ پیدائش یکم ستمبر 2004 اور 31 اگست 2006 کے درمیان ہو ۔ والد کی آمدنی 2013-14 میں 60,000 روپئے سے زائد نہ ہو ۔ اقامتی اسکول کی اہم خصوصیات اور سہولتیں بہترین سہولتوں سے آراستہ کلاس رومس اور وسیع خوابگاہ ،ٹیچر اور طلبہ کا تناسب 1:25 مضمون واری قابل اور تجربہ کار اساتذہ اور منتظم کی نگرانی ۔ جدید طریقہ CCE کے ساتھ انگریزی ذریعہ تعلیم نصابی کتابیں ، یونیفارم ، پلیٹ اور گلاس کی مفت سربراہی ، این سی سی ، این جی سی یونٹ ، کمپیوٹر لیاب ، سائنس لیاب ، ٹی وی ، پینے کی پانی کیلئے RO سسٹم کا واٹر پلانٹ اور 24 گھنٹے پانی کی سربراہی ۔ روزانہ تغذیہ سے بھرپور غذائیں ۔ نماز کیلئے ہال ، رمضان میں سحری اور افطار کے موقع پر خصوصی غذائیں ۔ وسیع کھیل کے میدان ۔ مزید معلومات کیلئے رباط پیدا کریں ۔ محمد مصطفی خان ، ایم اے بی ایڈ ، پرنسپل و کنوینر تلنگانہ اسٹیٹ اقامتی اسکول ( اقلیتی طبقہ کے لڑکوں کیلئے ) انگلش میڈیم ، ناگارم نظام آباد تلنگانہ ۔ سیل نمبر 9866559695/ 9248433810۔

TOPPOPULARRECENT