تلنگانہ اقلیتی طلبہ کیلئے اسکالر شپس اور فیس باز ادائیگی کے لیے رقم کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں اقلیتی طلبہ کی اسکالرشپ اور فیس بازادائیگی کیلئے حکومت نے 121 کروڑ 35 لاکھ روپئے جاری کئے ہیں۔ ریاست کے منصوبہ جاتی مصارف کے تحت یہ بجٹ جاری کیا گیا۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود تلنگانہ نے آج احکامات جاری کئے۔ محکمہ فینانس نے فاسٹ اسکیم کے تحت اسکالرشپ اور فیس باز ادائیگی کیلئے

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں اقلیتی طلبہ کی اسکالرشپ اور فیس بازادائیگی کیلئے حکومت نے 121 کروڑ 35 لاکھ روپئے جاری کئے ہیں۔ ریاست کے منصوبہ جاتی مصارف کے تحت یہ بجٹ جاری کیا گیا۔ اس سلسلہ میں اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود تلنگانہ نے آج احکامات جاری کئے۔ محکمہ فینانس نے فاسٹ اسکیم کے تحت اسکالرشپ اور فیس باز ادائیگی کیلئے اقلیتی بہبود کو 121 کروڑ 45 لاکھ روپئے منظور کئے تھے اور محکمہ اقلیتی بہبود نے آج یہ بجٹ جاری کیا۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود تلنگانہ سے درخواست کی گئی کہ وہ ان اسکیمات پر عمل آوری کو یقینی بنائیں اور مقررہ مدت میں حکومت کو رپورٹ پیش کریں۔ واضح رہے کہ اقلیتی طلبہ گزشتہ دو برسوں سے اسکالرشپ اور فیس باز ادائیگی کی رقم سے محروم ہیں جبکہ جاریہ سال اس اسکیم پر عمل آوری کیلئے حکومت کی جانب سے ابھی تک رہنمایانہ خطوط جاری نہیں کئے گئے۔ گزشتہ دو برسوں سے فیس بازادائیگی اسکیم پر عمل آوری روک دی گئی جس کے سبب ہزاروں کی تعداد میں اقلیتی طلبہ اپنے تعلیمی مستقبل کے بارے میں فکرمند ہیں۔ بیشتر اقلیتی کالجس فیس کی عدم ادائیگی کے سبب بحران کا شکار ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT