Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کو بجٹ کی اجرائی

تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کو بجٹ کی اجرائی

حیدرآباد۔ 21 ۔ جنوری (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے اقلیتی فینانس کارپوریشن تلنگانہ کو ایک کروڑ 84 لاکھ روپئے کا بجٹ جاری کیا ہے۔ مالیاتی سال 2014-15 ء کے منصوبہ جاتی مصارف سے ڈسمبر اور جنوری کیلئے یہ رقم جاری کی گئی۔ اس سلسلہ میں آج احکامات جاری ہوئے۔ جی او کے مطابق تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز فینانس کارپوریشن کیلئے بجٹ میں گرانٹ یون

حیدرآباد۔ 21 ۔ جنوری (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے اقلیتی فینانس کارپوریشن تلنگانہ کو ایک کروڑ 84 لاکھ روپئے کا بجٹ جاری کیا ہے۔ مالیاتی سال 2014-15 ء کے منصوبہ جاتی مصارف سے ڈسمبر اور جنوری کیلئے یہ رقم جاری کی گئی۔ اس سلسلہ میں آج احکامات جاری ہوئے۔ جی او کے مطابق تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز فینانس کارپوریشن کیلئے بجٹ میں گرانٹ یونٹ کے طور پر 9 کروڑ 20 لاکھ روپئے مختص کئے گئے تھے۔ پہلے مرحلہ میں دو کروڑ 16 لاکھ 22 ہزار روپئے جاری کئے گئے تھے جبکہ دوسرے مرحلہ میں آج ایک کروڑ 84 لاکھ روپئے کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے۔ کارپوریشن کو مزید پانچ کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار روپئے کی اجرائی باقی رہے گی ۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو رقم کے حصول کا مجاز قرار دیتے ہوئے کارپوریشن کی اسکیمات پر عمل آوری کی ہدایت دی گئی۔ کارپوریشن سے کہا گیا ہے کہ وہ اسکیمات کے نشانوں کی تکمیل کیلئے اس رقم کو صرف کریں۔
نمبرات 9642786042 ۔ 9652813994 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT