Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کے ڈائرکٹرس کا اجلاس

تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کے ڈائرکٹرس کا اجلاس

حیدرآباد ۔  14 ستمبر  (سیاست  نیوز) تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کا اجلاس 21 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے  جس میں کارپوریشن کے تحت عمل کی جارہی اسکیمات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں بورڈ آف ڈائرکٹرس کی حیثیت سے موجود اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کی جانب سے عمل کی جارہی اسکیمات میں تیزی لانے اور ان میں شفافیت پیدا کرنے کیلئے کئی اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ حال ہی میں بینکوں سے مربوط سبسیڈی کی فراہمی اسکیم کے سلسلہ میں حکومت کو بعض شکایات موصول ہوئی ہیں۔ توقع ہے کہ سکریٹری اقلیتی بہبود ، ڈائرکٹر اقلیتی بہبود اور دیگر عہدیدار اجلاس میں شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT