Tuesday , December 11 2018

تلنگانہ انتخابات:سابق ارکان پارلیمنٹ کو کانگریس کے ٹکٹس

حیدرآباد 25 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ کے انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس نے مہم میں تیزی پیداکردی ہے ۔اس مرتبہ کے انتخابات میں سابق ارکان پارلیمنٹ کو اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا ہے ۔عموما ایم پی کے طورپر منتخب افرادملک کی سیاست میں سرگرم ہوتے ہیں تاہم بدلتے سیاسی پس منظر میں ریاستی سیاست کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں سابق ارکان پارلیمنٹ پونم پربھاکر ،سروے ستیہ نارائنا،ملوروی،کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی،بلرام نائیک مقابلہ کر رہے ہیں۔ان میں سروے ستیہ نارائنا ،بلرام نائیک نے مرکزی وزیر کے طورپر خدمات بھی انجام دی تھیں۔ایک لوک سبھا حلقہ ، پانچ تا سات اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔رکن پارلیمنٹ ہونے پر ان کو تمام اسمبلی حلقوں کے عوام کے ساتھ قریبی تعلقات بنائے رکھنے پڑتے ہیں۔اسمبلی حلقہ کے لئے مقابلہ کرنے پر دیگر حلقوں میں رہنے والے ان کے مداح اورچاہنے والے ان کے لئے انتخابی مہم چلاسکتے ہیں۔اس مرتبہ کانگریس نے بعض ایسے امیدوار کو بھی اسمبلی انتخابات کے لئے میدان میں اتارے ہیں جو لوک سبھا کے رکن رہ چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT