تلنگانہ انتخابات:کارگذار وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے ۵۰؍ ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔

حیدرآباد/11ڈسمبر(اعتماد) تلنگانہ کے کارگذار وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ 50 ہزار ووٹوں سے انتخاب جیت چکے ہیں، وہ گجویل سیٹ سے میدان میں تھے، الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 117 سیٹوں پر رجحان آچکے ہیں، کانگریس 21 سیٹوں پر لیڈ کررہی ہیں، ٹی آر ایس 84 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے، بی جے پی بھی دوسیٹوں پر آگے چل رہی ہے، وہیں اے آئی ایم آئی ایم 6 سیٹوں پر لیڈ کررہی ہیں-
کے سی آر کو گجویل سے 125444 ووٹ ملے- جبکہ انڈین نیشنل کانگریس کے امیدوار پرتاپ ریڈی کو 67154 ووٹ ملے-
ٹی آر ایس کے صدر چندرشیکھر راؤ کی کابینہ میں وزیر تسلانی سرینواس انتخاب جیت چکے ہیں، وہ صنعت نگر اسمبلی حلقے سے میدان میں تھے، انہوں نے  30،217 ووٹوں سے جیت درج کی ہے-
پہلی سیٹ ایم آئی ایم کے کھاتے میں گئی- چندرائن گٹہ سیٹ سے اسدالدین اویسی کے بھائی اکبر الدین اویسی انتخاب جیتے ہیں.

 

TOPPOPULARRECENT