Wednesday , January 16 2019

تلنگانہ انتخابات میں حصہ لینے کا اندرون تین دن فیصلہ:پون کلیان

حیدرآباد 10نومبر(یواین آئی) جناسیناپارٹی کے سربراہ پون کلیان نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ ان کی پارٹی اندرون تین یوم کرے گی۔اس بات کی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں کہ ان کی پارٹی تلنگانہ میں 23نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔سمجھاجاتا ہے کہ بعض آزاد امیدواروں نے ان کی پارٹی کی حمایت کی بھی درخواست کی ہے ۔اس پربھی ان کی پارٹی کی جانب سے غور کئے جانے کی اطلاع ہے ۔پون کلیان نے 2014کے انتخابا ت میں اے پی میں بی جے پی اور تلگودیشم اتحاد کی حمایت کی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT