Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ انتخابات میں مسلم کانگریس قائدین کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

تلنگانہ انتخابات میں مسلم کانگریس قائدین کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

ڈگ وجے سنگھ سے تلنگانہ کے سیاسی حالات اور مسائل پر بات چیت: یوسف ہاشی

ڈگ وجے سنگھ سے تلنگانہ کے سیاسی حالات اور مسائل پر بات چیت: یوسف ہاشی

حیدرآباد /14 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس کے مسلم قائدین نے ڈگ وجے سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ میں مسلمانوں کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا۔ گاندھی بھون میں کانگریس کے سابق وزراء محمد علی شبیر اور محمد فرید الدین کی موجودگی میں سکریٹری پردیش کانگریس سید یوسف ہاشمی، محمد جاوید، عبد الغنی، محمد فخر الدین، حبیب جانی اور دیگر نے ڈگ وجے سنگھ سے ملاقات کی اور تلنگانہ کی سیاسی صورت حال اور مسلم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ان قائدین نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ کانگریس کا ساتھ دیا ہے، برسر اقتدار اور اپوزیشن ہر دو صورت میں کانگریس کے ساتھ رہے، تاہم عہدہ کے حصول کے لئے کبھی پارٹی کو بلیک میل نہیں کیا اور نہ ہی پارٹی سے مستعفی ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ حال ہی میں دو مسلم ارکان کی میعاد مکمل ہوئی، لیکن دونوں مخلوعہ نشستوں پر کسی مسلم قائد کو نمائندگی نہیں دی گئی۔ دریں اثناء سید یوسف ہاشمی نے کہا کہ محمد علی شبیر اور محمد فرید الدین مسلمانوں کے قائد ہیں، جن کی خدمات سے استفادہ کرنا چاہئے۔ انھوں نے پارٹی میں دیگر مسلم قائدین کو مناسب نمائندگی دینے اور 2014ء کے عام انتخابات میں تلنگانہ میں 10 اسمبلی حلقہ جات اور 2 لوک سبھا حلقوں سے مسلم قائدین کو پارٹی ٹکٹ دینے اور ان کی کامیابی کے لئے انتخابی حکمت عملی تیار کرنے کا مشورہ دیا۔ اس دوران کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ کانگریس اور اقلیتوں کے درمیان اہم رشتہ ہے، کانگریس نے اقلیتوں کی ترقی کے لئے جو کام انجام دیئے ہیں، ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس مسلمانوں کو ٹکٹ دینے کے معاملے میں ہمدردانہ غور اور مسلمانوں سے انصاف کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT