Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ انٹر میڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان

تلنگانہ انٹر میڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان

فرسٹ اور سکنڈ ایر بالترتیب 10 اور 11 فیصد کا اضافہ ، سکریٹری محکمہ تعلیم
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ انٹر میڈیٹ فرسٹ و سکنڈ ایر کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے آج نتائج جاری کردئیے گئے ۔ فرسٹ ایر کے نتائج میں 10 فیصد کے اضافہ کے ساتھ مجموعی نتائج کا تناسب 72.32 اور سکنڈ ایر میں 11 فیصد کا اضافہ کے ساتھ مجموعی نتائج کا تناسب 78.65 فیصد تک پہونچ گیا ۔ دونوں امتحانات میں لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کی ۔ اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ تعلیم راجیو آر اچاریہ نے آج بورڈ آف انٹر میڈیٹ نامپلی میں نتائج جاری کیے ۔ اس موقع پر کمشنر بورڈ آف انٹر میڈیٹ اشوک بھی موجود تھے ۔ اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ تعلیم نے بتایا کہ انٹر فرسٹ ایر کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے جنرل امتحانات میں جملہ 2,56,186 طلبہ نے شرکت کی ۔ جن میں اے گریڈ میں 91,741 بی گریڈ میں 33,452 ۔ سی گریڈ میں 22,417 ، ڈی گریڈ میں 18,361 جملہ 1,65,971 نے کامیابی حاصل کی ۔ ان میں امپرومنٹ امیدواروں کی تعداد 1,26,117 ہے ۔ نان امپرومنٹ امیدواروں کی تعداد 39,854 ہے ۔ کامیابی کا تناسب 65 فیصد ہے ۔ اس طرح فرسٹ ایر میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے تناسب میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ لڑکیوں کے کامیابی کا تناسب 71 فیصد ہے جب کہ لڑکوں کے کامیابی کا تناسب 60 فیصد ہے ۔ انٹر سکنڈ ایر میں جملہ 1,42,144 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی ۔ اے گریڈ میں 33 ، بی گریڈ میں 67 ۔ سی گریڈ میں 58 ، ڈی گریڈ میں 45 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ جملہ 59,233 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ جن میں کمپارٹمنٹل میں کامیاب ہونے والے طلبہ کی تعداد 59,030 ہے ۔ سکنڈ ایر میں 11 فیصد کامیابی کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے ۔ لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 46 فیصد ہے جب کہ لڑکوں کے کامیابی کا تناسب 39 فیصد ہے ۔ اس طرح ووکیشنل امتحانات میں بھی فرسٹ ایر کے امتحانات میں 12,707 طلبہ نے شرکت کی اور 7,214 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ جن میں امپرومنٹ کے 2251 اور نان امپرومنٹ 4963 طلبہ شامل ہیں ۔ سکنڈ ایر امتحانات میں 7365 طلبہ نے شرکت کی ۔ جملہ 3977 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ 3972 طلبہ نے کمپارٹمنٹل میں کامیابی حاصل کی ۔ 7 دن میں میمورنڈم آف مارکس کالجس کو روانہ کردئیے جائیں گے ۔ میمو میں کوئی غلطیاں ہوئی ہیں تو 8 جولائی سے قبل بتوسط پرنسپل درست کرلیں ۔ 18 جون تک آن لائن میں فیس ادا کرتے ہوئے نشانات کی دوبارہ گنتی وغیرہ کرائی جاسکتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT