Tuesday , August 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اودیوگولا کے جلسہ عام کو پنشنرس جے اے سی کی تائید

تلنگانہ اودیوگولا کے جلسہ عام کو پنشنرس جے اے سی کی تائید

جلسہ میں شرکت کا اعلان، صدرنشین تلنگانہ گورنمنٹ پنشنرس جے اے سی کے لکشمیا کا بیان

حیدرآباد 18 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ گورنمنٹ پنشنرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ سرکاری ملازمین کے ’’سکلا اودیوگولا‘‘ اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر منظم کئے جانے والے جلسہ عام کی بھرپور تائید و حمایت کرنے کا فیصلہ کیا اور جلسہ عام میں شرکت کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے پنشنرس کے دیرینہ حل طلب مطالبات کو اپنی یادداشت میں شامل کرنے کی سرکاری ملازمین سے پرزور اپیل کی۔ مسٹر کے لکشمیا صدرنشین تلنگانہ گورنمنٹ پنشنرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس اجلاس میں مختلف مسائل پر تفصیلی غور و خوض کرنے کے بعد ہی آئندہ ماہ 25 مارچ کو حیدرآباد میں سرکاری ملازمین کے منعقد کئے جانے والے بڑے جلسہ عام میں حصہ لینے اور اس کی بھرپور تائید کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مسٹر لکشمیا نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے کی جانے والی نمائندگی میں پنشنرس کے دیرینہ حل طلب مطالبات دسویں پے کمیشن کے بقایا جات کی فی الفور دو اقساط میں جاری کرنے ، 70 سال مکمل کرلینے والے پنشنرس کے لئے زائد پنشن کی منظوری دینے، پنشنرس کے لئے ریاست تلنگانہ کے تمام 30 اضلاع کے ہیڈ کوارٹرس پر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے فوری طور پر ’’ویلینس سنٹرس‘‘ قائم کرنے کے علاوہ شہر حیدرآباد میں مزید ویلینس سنٹرس قائم کرنے ، سال 1969 ء تا 2013 ء حصول علیحدہ تلنگانہ جدوجہد میں حصہ لیتے ہوئے پنشنرس انسینٹیوز (ترغیبات) منظور کرنے، ریاست میں پنشنرس کو ٹی ایس آر ٹی سی بسوں میں 50 فیصد رعایت پر سفر کی سہولت فراہم کرنے، ضرورت مند پنشنرس جنھیں کوئی مکان نہیں ہے اقساط کی بنیاد پر تعمیر کئے ہوئے راجیو سواگروہا اسکیم کے مکانات الاٹ کرنے، یکم جولائی 2017 ء سے پنشنرس کو واجب الادا ڈمئیرنس ریلیف کی اجرائی کو بھی شامل کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر وی راج ملیا، ایم سوریہ نارائنا، معاون صدرنشین ایس گیانیشور سکریٹری، جوائنٹ ایکشن کمیٹی بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT