Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں آج نیشنل میگا لوک عدالتیں

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں آج نیشنل میگا لوک عدالتیں

حیدرآباد، 11فروری (یو این آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں آج مختلف مقامات پر نیشنل میگا لوک عدالتیں منعقد کی گئیں۔ ان عدالتوں کے ذریعہ دیوانی اور فوجداری معاملات کا تصفیہ کیا گیا۔ سڑک حادثات، اثاثہ جات کے تنازعات ’’چٹ فنڈ معاملات‘‘ گاڑیوں کو چالانات سمیت دیگر معاملات کا تصفیہ ان میگا لوک عدالتوں میں کیا جائے گا ۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر یہ لوک عدالتیں منعقد کی جارہی ہیں جس سے توقع ہے کہ عام عدالتوں میں زیر التوا معاملات کے بوجھ میں کمی ہوسکے گی ۔ دونوں ریاستوں میں ان لوک عدالتوں سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ ججس مختلف معاملات کی سماعت کرتے ہوئے ان پر فیصلے سنارہے ہیں۔ حیدرآباد سٹی سیول کورٹ میں 30 ہزار معاملات زیر التوا ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT