Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بعض مقامات پر بارش کا امکان

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بعض مقامات پر بارش کا امکان

حیدرآباد 12جون (یواین آئی )حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے کہ آئندہ دو دنوں کے دوران دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے تقریباً تمام اضلاع میں بعض مقامات پر بارش ہوگی ۔ اسی مدت کے دوران ساحلی آندھرا ‘ رائل سیما اور تلنگانہ میں بعض مقامات پر شدید بارش اور گرج و چمک کے ساتھ ہواؤں کا امکان ہے ۔ آئندہ چار دنوں کے دوران ساحلی آندھرا ‘ رائل سیما اور تلنگانہ میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ہوگی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رائل سیما ‘ ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں بارش ہوئی ۔ دفتر محکمہ موسمیات نے بتایاہے کہ ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں اعظم ترین درجہ حرارت میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT