Wednesday , December 19 2018

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہر میں اضافہ

حیدرآباد 9دسمبر(یواین آئی )دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے ۔دن کے درجہ حرارت میں اضافہ اور رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ہورہی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ہوگی۔شہر حیدرآباد کے نواحی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سردی کے ساتھ ساتھ کہر کی گھنی چادر بھی دیکھنے میں آرہی ہے ۔یہ کہر کی گھنی چادر صبح پانچ بجے سے شروع ہورہی ہے اور تقریبا 9بجے صبح تک برقرار رہ رہی ہے جس سے گاڑی سواروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقوں میں کہر کی گھنی چادر کے ساتھ خوب صورت نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔اس موسم اور یہاں کے خوب صورت منظر کو دیکھنے کے لئے وشاکھاپٹنم کے مختلف علاقوں میں سیاح ملک کے مختلف مقامات سے یہاں آرہے ہیں۔اس علاقہ میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے ۔وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقے اوٹی کی طرح نظارہ پیش کر رہے ہیں۔وشاکھاپٹنم کے دس منڈلوں میں درجہ حرارت دس ڈگری تک جاپہنچا ہے ۔اراکو وادی میں شدید کہر دیکھی جارہی ہے ۔یہاں کے موسم نے علاقہ کی خوب صورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT