Friday , April 27 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں نئے ووٹرس کے اندراج اورووٹرس لسٹ میں تصحیح کی خصوصی مہم

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں نئے ووٹرس کے اندراج اورووٹرس لسٹ میں تصحیح کی خصوصی مہم

حیدرآباد 4فروری (یواین آئی )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں نئے ووٹرس کے اندراج اورووٹرس لسٹ میں تصحیح کے لئے آج خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں 18سال کی عمر کو پہنچنے والے نوجوان اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔ووٹرس لسٹ میں ناموں ، پتوں،یا کسی دیگر تفصیل سے متعلق تصحیح کے لئے اس موقع سے عوام استفادہ کررہے ہیں۔ووٹرس کارڈ میں تبدیلی کے خواہش مند افراد پانچ مارچ تک بوتھ سطح کے افسروں سے نمائندگیاں کر سکتے ہیں۔ووٹر لسٹ کا حتمی مسودہ تمام تصحیح کے بعد 22مارچ تک شائع کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT