Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش کے اسمبلی حلقوں میں اضافہ کی سمت پیشرفت

تلنگانہ اور آندھراپردیش کے اسمبلی حلقوں میں اضافہ کی سمت پیشرفت

حیدرآباد 6جولائی (یواین آئی) آندھراپردیش تنظیم نوقانون کے مطابق دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے اسمبلی حلقوں میں اضافہ کی سمت اہم پیشرفت کی توقع ہے ۔اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کے لئے اس قانون کی دفعہ 26میں ترمیم کرنے کے لئے مرکزی وزارت قانون نے رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔اس سلسلہ میں مرکزی وزارت داخلہ کو وزارت قانون نے اپنی رائے دی ہے ۔آندھراپردیش تنظیم نو قانون کی دفعہ 73جو اس سلسلہ میں رکاوٹ بن رہی ہے ،میں معمولی ترمیم کافی ہوگی ۔سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے یہ بات کہی۔اس ترمیم کیلئے ریاستی اسمبلیوں سے مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔وزارت قانون نے کہاکہ بل کی شکل میں پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہوے اس کو منظور کیا جاسکتا ہے ۔اس مسئلہ پر جلد ہی وزارت داخلہ کی جانب سے فیصلہ لئے جانے کی توقع ہے ۔واضح رہے کہ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش ،اسمبلی حلقوں میں اضافہ کے لئے مرکزی حکومت سے گزشتہ تین سالوں سے مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT