Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش کے بیشتر مقامات پر گزشتہ چند دنوں سے گرمی کی شدید لہر

تلنگانہ اور آندھراپردیش کے بیشتر مقامات پر گزشتہ چند دنوں سے گرمی کی شدید لہر

حیدرآباد 18مئی (یواین آئی )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے بیشتر مقامات پر گزشتہ چند دنوں سے گرمی کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے جبکہ یہ صورتحال آئندہ چند دنوں تک برقرار رہے گی ۔حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دونوں ریاستوں کے مختلف مقامات پر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گرمی کی لہر کی برقراری کا امکان ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت بھی معمول سے دو تا چھ ڈگری زائد رہے گا۔ ریاست تلنگانہ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نلگنڈہ ،کھمم اور بھدراچلم میں درجہ حرارت 46ڈگری سلسیس درج کیا گیا جبکہ عادل آباد میں درجہ حرارت 45ڈگری درج کیا گیا ۔اسی مدت کے دوران تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 45ڈگری درج کیا گیا ۔ اسی دوران ڈاکٹرس نے بالخصوص ضعیف افراد کو مشورہ دیا ہے کہ شدید گرمی اور صحت کے مسائل کے بچنے کے لئے دوپہر کو گھر سے نکلنے سے گریز کریں۔

TOPPOPULARRECENT