Tuesday , December 11 2018

تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی علاقے ابھی بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں

حیدرآباد 6مئی (یو این آئی) دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی علاقے ابھی بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ گرمی اورلُو لگنے کے سبب ان ریاستوں میں اب تک کئی اموات ہوچکی ہیں۔گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے لوگ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کر رہے ہیں اور ایرکولرس کے ساتھ ساتھ اے سیز کی فروخت میں بھی بتدریج اضافہ ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔محکمہ موسیمات نے مزید کہا کہ ملک کے شمالی حصوں سے آرہی گرم ہواوں کے نتیجہ میں دونوں تلگو ریاستوں میں گرمی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT