Tuesday , December 11 2018

تلنگانہ اور آندھرا ملازمین کو اپنے اپنے ریاستوں میں رکھنے کا مطالبہ

کمل ناتھن کمیٹی سے گروپ ون آفیسرس اسوسی ایشن کی اپیل

کمل ناتھن کمیٹی سے گروپ ون آفیسرس اسوسی ایشن کی اپیل
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ گروپ ون آفیسرس اسوسی ایشن نے آج کمل ناتھن کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ اس کی سفارشات پر نظر ثانی کرے جس میں بعض آفیسرس کو تلنگانہ میں تعینات رہنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ صحافتی کانفرنس سے خطاب میں ایم چندر شیکھر گوڑ صدر تلنگانہ گروپ ون آفیسرس اسوسی ایشن اور دیگر ارکان نے مطلع کیا کہ کمل ناتھن کمیٹی نے تلنگانہ کے ملازمین کے ساتھ انصاف نہیں کیا ۔ ریاست کی تقسیم کے باوجود آندھرا کے بعض ملازمین تلنگانہ میں برسر خدمت ہوں گے ۔ کمل ناتھن کمیٹی کو یہ سفارش کرنی چاہئے تھی کہ آندھرا کے ملازمین کو آندھرا علاقہ میں اور تلنگانہ ملازمین کو تلنگانہ علاقہ میں بھیجا جائے ۔ تلنگانہ میں بعض آندھرائی ملازمین کی تعیناتی پر اعتراض کرتے ہوئے اسوسی ایشن نے کہا اسی طرح تلنگانہ ملازمین کو تلنگانہ میں رکھا جائے نہ کہ آندھرا میں ۔ کمل ناتھن کمیٹی کی جانب سے نظر ثانی کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسوسی ایشن نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ایک مرتبہ پھر نظر ثانی اور اس کی تصدیق کرلی جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT