Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھرا پردیش مل کر کام کریں

تلنگانہ اور آندھرا پردیش مل کر کام کریں

پولاورم آرڈیننس سے دستبرداری نہیں ۔ وینکیا نائیڈو

پولاورم آرڈیننس سے دستبرداری نہیں ۔ وینکیا نائیڈو
وشاکھا پٹنم 15 جون ( آئی این این ) مرکزی وزیر شہری ترقیات مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے آج واضح کیا کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں کے درمیان دونوں ریاستوں کے تلگو عوام کی تیز رفتار ترقی کیلئے موثر تعاون کی ضرورت ہے ۔ مقامی بیچ پر رکن پارلیمنٹ ہری بابو کے ساتھ عوام سے بات چیت کرتے ہوئے وینکیا نائڈو نے کہا کہ دونوں ریاستوں کیلئے اصل ایجنڈہ ترقی ہونی چاہئے اور سیاست کو پیچھے چھوڑ دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کے باوجود تلگو عوام کے مفادات اور ان کی تشویش یکساں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں کی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ تصادم کی راہ اختیار کرنے کی بجائے متنازعہ مسائل پر ایک دوسرے سے مشاورت کریں۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ مرکزی حکومت آندھرا پردیش ریاست کو اپنا نیا دارالحکومت عمیر کرنے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا موقف دینے کا جہاں تک معاملہ ہے مرکز کی این ڈی اے حکومت اس معیاد میں یقینی طور پر توسیع کریگی ۔ پولاورم پراجیکٹ کے مسئلہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ مرکز کی جانب سے اس سلسلہ میں جو آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے اس سے دستبرداری اختیار نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس آرڈیننس کے ذریعہ کھمم ضلع کے سات منڈلوں کو سیما آندھرا میں ضم کیا گیا ہے اور اس آرڈیننس کو سابقہ یو پی اے حکومت نے تیار کیا تھا اور بی جے پی حکومت نے صرف اسے جاری کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولاورم پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائیگا ۔ اس پراجیکٹ کو پہلے ہی قومی پراجیکٹ کا موقف دیا جاچکا ہے ۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ پولاورم ایک ہمہ مقصدی پراجیکٹ ہے اور اس تعلق سے کسی فیصلے کو واپس لئے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

TOPPOPULARRECENT