Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں گرمی کی شدت میں قدرے کمی

تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں گرمی کی شدت میں قدرے کمی

حیدرآباد۔/3جون، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں آج گرمی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی جس کے باعث ایک بھی شخص کے مرنے کی اطلاع نہیں ہے۔ دونوں ریاستوں کے مختلف مقامات پر بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ آگئی۔ محکمہ موسمیات کے بموجب ساحلی آندھرا اور رائلسیما کے چند مقامات پر تیز بارش اور تلنگانہ میں ہلکی بارش ہوئی جس کے با

حیدرآباد۔/3جون، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں آج گرمی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی جس کے باعث ایک بھی شخص کے مرنے کی اطلاع نہیں ہے۔ دونوں ریاستوں کے مختلف مقامات پر بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ آگئی۔ محکمہ موسمیات کے بموجب ساحلی آندھرا اور رائلسیما کے چند مقامات پر تیز بارش اور تلنگانہ میں ہلکی بارش ہوئی جس کے باعث درجہ حرارت معمول سے بھی نیچے آگیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اعظم ترین درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس نیلور اور جنگا مہیشورم میں کل ریکارڈ کیا گیا۔ جاریہ موسم گرما کے دوران 18 مئی سے 2جون کی شب 9بجے تک جملہ 1,735 افراد لو لگنے سے فوت ہوگئے ہیں جبکہ تلنگانہ میں 13اپریل تا 30مئی مرنے والوں کی تعداد 585 تک پہنچ گئی اور اعظم ترین درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس نظام آباد میں ریکارڈ کیاگیا ہے۔

اسپیشل آفیسر GHMC کی
میعاد میں توسیع
حیدرآباد۔/3جون، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے اسپیشل آفیسر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر سومیش کمار کے بحیثیت اسپیشل آفیسر عہدہ کی میعاد میں مزید چھ ماہ کی توسیع دی ہے اور اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس طرح مسٹر سومیش کمار اسپیشل آفیسر و کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسل کارپوریشن کے عہدہ پر مزید چھ ماہ تک برقرار رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT