Sunday , May 27 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف سکریٹریز کا اجلاس

تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف سکریٹریز کا اجلاس

کل دہلی میں مقرر ، تقسیم متحدہ آندھرا پردیش کے مسائل پر غور
حیدرآباد 21فروری (یواین آئی ) آندھراپردیش کی تقسیم اور تلنگانہ کی تشکیل کے بعد دونوں تلگو ریاستوں کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلہ میں مرکزی وزارت داخلہ کے سکریٹری کی قیادت میں اہم میٹنگ اس ماہ کی 23تاریخ کو قومی دارالحکومت دہلی میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں آندھراپردیش تنظیم نو قانون 2014پر عمل میں درپیش مسائل سمیت شیڈول 9,10کے اداروں کی تقسیم،شیڈول 13میں کئے گئے وعدوں ،بجلی کے محکمہ کے ملازمین کی دونوں ریاستوں میں تقسیم ،دونوں ریاستوں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کی تقسیم،سرکاری عمارتوں کی حوالگی جیسے اہم امور پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔اس میٹنگ میں دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹریز دنیش کمار (آندھرا پردیش) اور ایس کے جوشی(تلنگانہ)اور دونوں ریاستوں کے اہم افسر شرکت کریں گے ۔ تلنگانہ کے سکریٹریٹ میں اس ماہ کی 27 تاریخ کو دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹریز کی اہم میٹنگ بھی ہوگی جس میں بجلی کے محکمہ کے ملازمین کی تقسیم کے لئے رہنمایانہ خطوط ، اس خصوص میں ہائی کورٹ کے فیصلہ ، اے پی میں کام کرنے والے درجہ چہارم کے ملازمین کی تقسیم اور اے پی کی جانب سے تلنگانہ کو بھیجے گئے تلنگانہ کے ملازمین کی دوبارہ خدمات کے آغاز اور دیگر اہم امور پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT