Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان خوشگوار تعلقات کی اُمید

تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان خوشگوار تعلقات کی اُمید

چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کی چیف منسٹر آندھراپردیش چندرابابو نائیڈو کو مبارکبادی

چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کی چیف منسٹر آندھراپردیش چندرابابو نائیڈو کو مبارکبادی
حیدرآباد 8 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے بحیثیت چیف منسٹر آندھراپردیش حلف لینے والے مسٹر این چندرابابو نائیڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ صرف سرحدیں الگ ہوئی ہیں، تلگو جذبہ ایک ہی ہے۔ مسائل کی یکسوئی کے لئے دونوں ایک دوسرے سے تعاون کرنے اور تلگو عوام میں خوشگوار تعلقات برقرار رہنے کی اُمید کا اظہار کیا۔ کے سی آر نے کہاکہ چندرابابو نائیڈو ایک تجربہ کار قائد ہیں، اُن کی قیادت میں آندھراپردیش کی تیز رفتار ترقی ہونے کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ تلگو جذبہ ایک ہے۔ دونوں ریاستوں کے عوام میں آپسی تعلقات ہیں۔ اس کو مزید فروغ دینے اور خوشگوار ماحول تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ صرف سرحدیں الگ ہوئی ہیں، تلگو عوام میں بھائی چارگی برقرار ہے۔ ریاست کی تقسیم کے بعد دونوں ریاستوں کے کئی مسائل ہیں جن کا صرف مذاکرات کے ذریعہ حل برآمد ہوسکتا ہے۔ وہ عوامی مفادات کے لئے اور تلنگانہ ریاست کی ترقی کے لئے چندرابابو نائیڈو سے ہر معاملہ میں تعاون کرنے تیار ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ میں اُمید کرتا ہوں کہ چندرابابو نائیڈو سے بھی مجھے مکمل تعاون ملے گا۔ چندرابابو نائیڈو کی جانب سے مرکز سے صرف آندھرا کی ترقی کے لئے نمائندگی کرنے صدر تلگودیشم ہونے کے باوجود تلنگانہ کو نظرانداز کرنے کی وجہ دریافت کرنے پر چیف منسٹر تلنگانہ نے کہاکہ اُنھوں نے آندھرا کو دی جانے والی مراعات اور دوسری سہولتوں پر کوئی اعتراض نہیں کیا اور نہ ہی اس کی کوئی مخالفت کی ہے۔ آندھرا کو جو دیا جارہا ہے وہ تلنگانہ کو بھی دینے وزیراعظم سے نمائندگی کی ہے۔ تلنگانہ تلگودیشم کے قائدین کو سوچنا چاہئے کہ کیا ان کے قائد تلنگانہ سے انصاف کررہے ہیں۔ دہلی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں نائیڈو کی حلف برداری تقریب پر کروڑہا روپئے خرچ کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ان کے پاس مصالحہ دار خبروں کے سوالات کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس پر کوئی ردعمل کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT