Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور اے پی میں بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ اور اے پی میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد5اکتوبر(یواین آئی )محکمہ موسمیات حیدرآباد نے آج انتباہ دیا ہے کہ آندھراپردیش کے ساحلی اضلاع میں مختلف مقامات پرآئندہ 24گھنٹوں کے دوران گرج وچمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے ۔جبکہ اسی مدت کے دوران تلنگانہ اور رائل سیما میں بھی یہی صورتحال رہے گی ۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش کے بیشتر مقامات اور رائل سیما کے علاوہ تلنگانہ میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ اور اس سے متصل علاقوں میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ بنا ہوا ہے ۔اسی دوران آندھراپردیش کے وجئے واڑہ اور منگل گری میں کل شب شدید بارش ہوئی جس سے شہریوں کو کافی مشکلات کاسامناکرناپڑا۔کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔

TOPPOPULARRECENT