Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / تلنگانہ اور اے پی میں رمضان المبارک کا آغاز،مساجد روشنیوں سے منور

تلنگانہ اور اے پی میں رمضان المبارک کا آغاز،مساجد روشنیوں سے منور

حیدرآباد ۔17 مئی (سیاست نیوز) شدید ترین گرما کے دوران تلنگانہ اور آندھراپردیش میں ماہ مقدس رمضان المبارک کی شروعات ہوئی ۔مسلمانوں نے اللہ کی رضا کے لئے رمضان کا پہلا روزہ رکھا۔اس موقع پر مساجد میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے ۔مصلیوں کی تعداد میں خاصااضافہ ہوگیا ۔مساجد کو روشنیوں سے منور کیا گیا ۔رمضان کا چاند دیکھتے ہی مساجد میں تراویح کا اہتمام کیا گیا۔ساتھ ہی اس مقدس ماہ کی عبادات ،ریاضت اور قربِ الہٰی کو پانے اور رضائے الٰہی کیلئے نمازوں کیساتھ ساتھ خصوصی عبادات اوردعاؤں کا اہتمام بھی کیاجارہا ہے ۔تمام مساجد بشمول شہر حیدرآباد کی مرکزی تاریخی مکہ مسجدمیں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔مکہ مسجد کی تزئین نو کا کام جاری ہے ۔شہر حیدرآباد میں کھجور کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جو مختلف خلیجی ممالک سے یہاں فروخت کیلئے لائے گئے ہیں۔رمضان میں حیدرآباد کی پہچان حلیم کا کاروبار بھی اپنے عروج پر ہے ۔مشہور پستہ ہاؤز حلیم اور شاہ غوث حلیم کے کافی چرچے ہیں۔مشہور حلیم کیلئے لوگ دور دور سے پرانا شہر حیدرآبا دکا رخ کرتے ہیں ۔ان میں غیرمسلم بھی شامل ہوتے ہیں۔یہ حلیم عصر کی نماز کے بعد سے ہی تیار ملتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT