Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور اے پی میں موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ اور اے پی میں موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد۔/11جولائی، ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے آج رات دیر گئے بلیٹن میں خبردار کیا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اضلاع عادل آباد ، کمرم بھیم آصف آباد ، بھدادری کتہ گوڑم، کھمم ، نرمل ، منچریال، جگتیال، پداپلی ، کاماریڈی اور جوگولمبا گدوال میں موسلا دھار بارش ہوگی۔ آندھرا پردیش کے اضلاع سریکاکلم، وجیا نگرم، وشاکھاپٹنم ، مشرقی گوداوری اور مغربی گوداوری میں بھی طوفانی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT